google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چاہت کیساتھ وینا ملک کا ڈانس، ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

چاہت کیساتھ وینا ملک کا ڈانس، ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا نظر آ رہے ہیں۔

وینا ملک آج کل سوشل میڈیا پر متحرک نظر آ رہی ہیں، ان کے ساتھ ہر نئی پوسٹ میں نظر آنے والے لڑکے سے صارفین کی توجہ ابھی ہٹی نہیں تھی کہ وینا ملک نے ڈانس ویڈیو اپلوڈ کر کے صارفین کو حیران کر دیا۔

وینا ملک کی نئی پوسٹس میں جہاں انہیں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے، ویلنٹائن ڈے مناتے دیکھا جا سکتا ہے، وہیں آج کل وہ گانا ریکارڈ کروانے سے متعلق بھی نت نئی ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

نئی پوسٹس میں اداکارہ نے سیاہ رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہنی ہوئی ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

اس دوران ان کے ساتھ ان کے دوست کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن سے متعلق سوشل میڈیا پر متعدد افواہیں اور چہ مگوئیاں زیرِ گردش ہیں۔

ان سب مصروفیات کے درمیان اب اداکارہ نے انٹرنیٹ سینسیشن مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

اداکارہ کو نئی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان سمیت دیگر دوستوں کے درمیان ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب ویڈیو کے کمنٹ باکس میں اداکارہ کے مداح حیران اور تذبذب کا شکار نظر آ رہے ہیں۔

صارفین نے  تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وینا ملک تو پاکستان کی راکھی ساونت بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے