google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم ختم، دوبارہ موسم خشک - UrduLead
جمعہ , مارچ 14 2025

پنجاب میں بارش برسانے والا سسٹم ختم، دوبارہ موسم خشک

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسانے والا سسٹم نکلنے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش کے باعث سردی برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مختلف اضلاع میں میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہونے والی برفباری کے اثرات موجود ہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہو کر 10 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ای سی سی کی نیٹ میٹرنگ قواعد میں اہم ترامیم کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ و محصولات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے