google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری

ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

پاکستانی ڈمپل کوئن ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری محض اتفاق ہے یا کچھ کھچڑی پک رہی ہے؟ سوشل میڈیا صارفین تشویش کا شکار ہو گئے۔

شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ہانیہ عامر کی سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کی ایک ساتھ فلم یا گانا شوٹ کرنے سے متعلق چے میگوئیاں ہو رہی تھیں۔

 جس پر دونوں کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے مہر ثبت کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا پر دونوں اسٹارز کے ایک ساتھ اسکرین شیئر کرنے کی افواہیں گرم تھیں، لیکن دونوں جانب سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

انسٹاگرام اسٹوری میں ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نے ایک جیسے منظر کو صارفین کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

 مداحوں نے اسٹوری پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں کی ممکنہ اسکرین شیئرنگ کے بارے میں قیاس آرائیوں نے زور  پکڑ لیا۔

صارفین دونوں فنکاروں کی کولیبریشن کو فلم یا کسی سونگ کی شوٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کبھی میں کبھی تم کی شرجینا کو دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں اور مختلف انداز سے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: آج لاہور میں زلمی اور گلیڈی ایٹر مدمقابل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 17 ویں میچ میں …