پیر , اکتوبر 13 2025

وزارتِ اعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز اور رانا آفتاب کے کاغذات جمع

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا، وزارت اعلیٰ کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کےلیے دونوں امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔

 ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کےلیے مریم نواز اور رانا آفتاب احمد خان کے درمیان مقابلہ ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …