google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران وائرل ہونے والی لڑکی - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران وائرل ہونے والی لڑکی

حال ہی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہونے والے ٹرائی سیریز کے فائنل میچ کے دوران عارفہ جنید انجم نامی لڑکی بار بار اسکرین پر نظر آنے کی وجہ سے مشہور ہوگئی۔

میچ کے دوران متعدد مرتبہ کیمرا عارفہ جنید انجم پر پڑا تھا جس کے بعد وہ پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

میچ کے دوران اور اس کے بعد کئی لوگوں کو عارفہ کی معصومیت اور خوبصورتی بھا گئی۔

عارفہ جنید انجم کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیشن ماڈل ہیں جو  سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں۔

پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی تصاویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار  کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر کچھ صارفین نے عارفہ کی شخصیت کو سراہا جبکہ کچھ افراد نے  ناراضگی کا اظہار کیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ہمیشہ وائرل شخصیات کو زیادہ اہمیت دیتی ہے جبکہ کھیلوں کے حقیقی ہیروز کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

کچھ صارفین نے اپنے ردعمل میں کہا کہ خاتون کیمرا مین کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی بجٹ 2025-26: جائیداد کی خریداری پر ودوہولڈنگ ٹیکس میں کمی ، تنخواہ داروں کیلئے ٹیکس ریلیف، کاربن لیوی عائد ، سولر اور چھوٹی گاڑیوں پر جی ایس ٹی عائد

مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں جائیداد کی خریداری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ڈیڑھ فیصد …