اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

رمضان  میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی

وزیرصنعت و پیداواررانا تنویرحسین کی زیر صدارت شوگرایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق رمضان  میں چینی 130 روپے فی کلو دستیاب ہوگی،  ہرضلع میں چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔   

عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے میونسپل سطح پر اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے، ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی کی خریداری کی اجازت ہوگی،  

چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی،  چینی کے سٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زامل کی منافقت کو ظاہر کرتا در نجات ڈرامے کا منظر، زامل اور زریاب کے کردار

زامل کی منافقت: “در نجات” میں زریاب کے ماضی پر تنقید پر شائقین مشتعل

زامل کی منافقت اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئی جب اے آر وائے …