google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار واپس - UrduLead
جمعرات , مارچ 13 2025

ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اختیار واپس

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پرعملدرآمد

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل کرتے ہوئے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیا،

وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

حکومت نے ٹیکس پالیسی بنانے اور ٹیکس وصولی کو علیحدہ علیحدہ کردیا،

اب ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا اور ریونیو بڑھانے کے لیے صرف ٹیکس تجاویز پرعمل درآمد پر توجہ دے گا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ وریونیو کو رپورٹ کرے گا،

ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا، ٹیکس پالیسی آفس ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا،

ڈیٹا ماڈلنگ، ریونیو اور معاشی پیشگوئی کے ذریعے ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کیا جائے گا۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی بنانے اور وصولی کے عمل کو خودمختار رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی،

ٹیکس پالیسی آفس انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق پالیسی رپورٹس وزیر خزانہ و ریونیو کو پیش کرے گا-

ذرائع کے مطابق ٹیکس فراڈ کم کرنے کے لیےخامیوں پرقابو پاکر ٹیکس کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے