بدھ , جنوری 28 2026

پارلیمنٹ لاجز قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کی رہائش گاہوں کیلئے سی ڈی اے نے سابق ارکان سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانا شروع کر دیئے۔

باخبر ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے پارلیمنٹ لاجز میں قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق پارلیمنٹیرینز بلال خان ، غلام عباس اور نواب شیرکےلاجز خالی کروالئے گئے۔ منورہ بیگم، صلاح الدین ایوبی اور مائزہ حمید سے لاجز واپس لینے کیلئے بھی کارروائی کی گئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بھی سرکاری رہائش گاہ واگزار کرالی گئی۔ سی ڈی اے کے درجنوں اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا ۔ تمام سابق ارکان اسمبلی سے لاجز خالی کروانے تک آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کئی سابق ارکان پارلیمنٹ نے نوٹسز کے باوجود لاج پر قبضہ کر رکھا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …