پیر , دسمبر 1 2025

مانسہرہ اورایبٹ آباد میں برفباری،موسم شدید سرد

خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباداور مانسہرہ کے سیاحتی مقامات نے سفید چادر اوڑھ لی ، گلیات میں ڈیڑھ انچ تک برف  پڑچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادی کاغان کے پہاڑوں پر  وقفے وقفے سے برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،

بالاکوٹ کےبالائی پہاڑوں پر ہلکی بارش کے ساتھ برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ ،سیاحتی مقام ناران، کاغان،شوگراں اور بابو سرٹاپ پر بھی برف باری ہوئی،برف باری سے موسم سرد ہو گیا۔

ادھر ایبٹ آباد کے  سیاحتی مقام گلیات میں بھی  برف باری شروع ہوئی ہے،

گلیات میں ڈیڈھ انچ برف ریکارڈ جبکہ برف باری سے پھسلن سے بچنے کیلئےمری روڈ سمیت لنک روڈ کھلے رکھنے کیلئے جی ڈی اے انتظامیہ موجود ہے، ہیوی مشینری بھی برف ہٹانے کیلئے پہنچا دی گئی ہے۔   

About Aftab Ahmed

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے لیے ایک ابتدائی ورکنگ …