ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

سہ ملکی سیریز: پاکستان اورجنوبی افریقہ کےدرمیان تیسرا ون ڈےمیچ کل کھیلا جائے گا

سہ ملکی سیریز کا تیسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کل 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ  ہوگا جو جیتے گا وہ سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم  میں کھیلےگا۔

تین ملکی سیریزکے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد نیوزی لینڈ فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ۔

نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48.4 اوورزمیں حاصل کر لیا،نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے133 رنزکی شاندار اننگز کھیلی، ڈیون کونوے نے 97 رنز بنائے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …