google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستانی اداکاراؤں کی دبئی میں سنیل شیٹی سے ملاقات - UrduLead
ہفتہ , اپریل 26 2025

پاکستانی اداکاراؤں کی دبئی میں سنیل شیٹی سے ملاقات

پاکستانی معروف اداکاراؤں نے دبئی میں بھارتی نامور اداکار سنیل شیٹی سے ملاقات کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار سنیل شیٹی المعروف انا کی پاکستانی اداکاراؤں کے ساتھ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔

ان اداکاراؤں میں زارا نور عباس، حرا مانی اور سعدیہ خان شامل ہیں۔

اداکاراؤں کی سنیل شیٹی سے ملاقات ’فین موومنٹ‘ دبئی میں جاری کرکٹ ٹورنمنٹ کے دوران ہوئی۔

اداکارہ حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سنیل شیٹی کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے۔

نامور بھارتی اداکار کے ساتھ تصویر بنوانے پر پاکستانی انٹرنیٹ صارفین مذکورہ اداکاراؤں سے خفا نظر آ رہے ہیں۔

صارفین وائرل تصویروں کے کمنٹ باکس میں اداکاراؤں پر یوں ہاتھ باندھے بھارتی اداکار کے ساتھ تصویر بنوانے پر تنقید کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بھارت میں مخالفت کے باعث فلم ابیر گلال کےگانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال مشکلات کا شکار ہے، پہلگام …