ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

جنوری 2025کے دوران ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ

جنوری 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں 3.0 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی ہے جس سے سال بسال 25.2 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2025 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران مجموعی طور پر 20.8 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں جو گزشتہ مالی سال 2024 کی اسی مدت کے دوران موصول شدہ 15.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 31.7 فیصد زیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعلامیے کے مطابق جنوری 2025ء کے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (728.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (621.7 ملین ڈالر)، برطانیہ (443.6ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (298.5  ملین ڈالر) سے آئیں۔

اس شاندار اضافے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ترسیلاتِ زر زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور ملکی مالی استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …