google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ: نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ: نیوزی لینڈ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 4  ہوا تھا کہ اس کی پہلی وکٹ گر گئی،

شاہین آفریدی نے ول ینگ کو رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروایا انہوں نے چار رنز بنائے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے میچ سے قبل پلیئنگ الیون کا اعلان کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیو زی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیو زی لینڈ کپتان نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے،پچ اچھی ہے،زیادہ تبدیل نہیں ہوگی، رات کے وقت پچ پر زیادہ نمی کے چانسز نہیں ہیں، اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ فخرزمان کیساتھ بابراعظم اوپننگ کریں گے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہمارے پاس تیاری کیلئے یہ اچھا موقع ہے۔

پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا بھی اعلان کر دیا ہے، محمدرضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے،

فخرزمان،بابراعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر،خوشدل شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ،حارث رؤف اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: آج لاہور میں زلمی اور گلیڈی ایٹر مدمقابل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 17 ویں میچ میں …