google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے: حبا بخاری - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے: حبا بخاری

معروف اداکارہ حبا بخاری نے اچھے اسکرپٹ پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ حبا بخاری نے امید ظاہر کی کہ ہماری انڈسٹری میں گزشتہ بیس سالوں میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری آنی چاہیے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ وہ ابھی فی الحال کسی پروجیکٹ میں نہیں آرہی ہیں لیکن بہت جلد کسی نئے پروجیکٹس میں آنے کا ارادہ ہے اوروہ اس کے لئے بہت پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اچھے اسکرپٹ پر کام ہونا چاہیے کیونکہ لوگوں کے پاس اچھے اسکرپٹ ہے لیکن ان پر کام نہیں ہورہا، ہمارے پروڈکشن ہائوس کوبھی اتنا باہمت ہونا چاہیے کہ وہ اسے قبول کرسکیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …