بدھ , جولائی 29 2026

پنجاب بھر میں 8 فروری کو دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 144 امن و امان کے قیام ، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے نافذ کی گئی ہے اور عوامی جلوس اور دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر ریاست مخالف سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ فیصلہ کابینہ کمیٹی امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول 1.63 روپے، ڈیزل 1.55 روپے مہنگا

وفاقی حکومت نے نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت 29 جولائی سے …