جمعرات , جنوری 29 2026

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔

تین ملکی ون ڈے سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا جو آج دوپہر ایل سی سی اے گراؤنڈ میں شیڈولڈ تھا، تاہم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق ٹریننگ کرے گی۔ 

نیوزی لینڈ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے کپتان شیڈول کے مطابق پری میچ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وزارت صحت کا نیپا وائرس کے خطرے پر الرٹ

وفاقی وزارت قومی صحت خدمات، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں …