google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماہرہ خان کی زمانہ طالب عملی کی یادگار تصاویر - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

ماہرہ خان کی زمانہ طالب عملی کی یادگار تصاویر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی سہیلی کے ساتھ زمانہ طالب عملی کی یادگار تصاویر شیئر کردیں۔

ماہرہ خان نے اپنی بچپن کی دوست شہانہ  کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کیلئے سالگرہ پر تہنیتی پیغام بھی تحریر کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے چھٹی جماعت میں ساتھ پڑھنے والی اپنی سہیلی کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں وہ کافی خوبصورت دکھ رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی دوست سے متعلق لکھا کہ ’’میری ڈارلنگ، شہانہ، میرے بچپن کی خوبصورت ساتھی، تمھیں سالگرہ مبارک ہو، ان تمام برسوں اور لاتعداد یادوں کی شکر گزار ہوں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ماہرہ خان کی شیئر کی گئی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے، جبکہ اس پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …