google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئینز ٹرافی: ایونٹ کے دوران جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال - UrduLead
اتوار , اپریل 20 2025

چیمپئینز ٹرافی: ایونٹ کے دوران جدید اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال


نعمان شیخFebruary 01, 2025

facebooktwitterwhatsappmail

پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔

تاہم قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے پہلی بار اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

لاہور پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئے مراسلہ لکھا تھا، بارڈر ایریا میں استعمال ہونے والی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایونٹ کے دوران قذافی اسٹیڈیم پر کیا جائے گا۔

اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے کسی قسم کا ڈراون بھی قذافی اسٹیڈیم کی حدود میں پرواز نہیں کر پائے گا جبکہ پرواز کیلئے ملنے والے سگنلز کو بریک کیا جا سکے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حسن علی کو ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر …