بدھ , جنوری 28 2026

چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے۔

پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی کو بھرپور طریقے سے پیش کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے چیئرمین محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دے دی۔

شیڈول کے مطابق 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جہاں وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی جہاں صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہوں گے۔

چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو منعقد ہوگی جس کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔ تقریب میں اہم ملکی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز شریک ہوں گے۔

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے شروع ہوگا، پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …