ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

پاکستان تحریک انصاف کا 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس کے خلاف مینار پاکستان پر جلسہ کریں گے۔

عالیہ حمزہ نے لاہور میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک احمد خان بھچر اور علی اعجاز بٹرکی جانب سے آج درخواست جمع کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوپاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پرشب خون مارا گیا، ہم اس شب خون کے خلاف احتجاجی جلسہ کریں گے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملتی تو ہم قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر کا حال میں بھی منظور کردہ متنازع پیکا قانون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافیوں پر نہیں 25 کروڑعوام کے حق پر لگا ہے، یہ ایکٹ سچ کو دبانے کے لیے لگایا گیا ہے۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کو بھی یوم سیاہ میں دعوت دیتے ہیں، صحافی بھی جلسے میں شریک ہوں، ہم کسی لولے لنگڑے این او سی پر جلسہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس دفعہ کسی قدغن کو نہیں مانیں گے، جلسے کا کوئی وقت نہیں ہوتا، اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو یوم سیاہ منائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …