جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور بر فبا ری کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات، باجوڑ، خیبر، کو ہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہا ڑو ں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تصاویر اور سیمی فائنل میچ کی تفصیلات دکھانے والا پوسٹر

پاکستان سری لنکا سیمی فائنل: خواتین ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی کی جنگ آج دبئی میں

خواتین ٹی20 ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور سری لنکا …