google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عاطف اسلم نےیونیورسٹی ٹیچر بن کر طالب علموں کو سرپرائز - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

عاطف اسلم نےیونیورسٹی ٹیچر بن کر طالب علموں کو سرپرائز

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے ٹیچر بن کر طالب علموں کو سرپرائز دے کر حیران کردیا۔

عاطف اسلم نے یونیورسٹی میں اپنے فینز اور مداحوں کو سرپرائز دینے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ سرپرائز دینے جارہے ہیں۔

اس ویڈیو میں کلاس میں موجود ایک استاد نے طالب علموں کو عاطف کا نام لیے بغیر بتایا کہ آپ کے لیے ایک نئے ٹیچر رکھے ہیں، سب اچھے بچے بن کر بیٹھیں پھر ہم اُن کو بلاتے ہیں۔

اسی کے ساتھ عاطف اسلم گٹار بجاتے اور گانا گاتے ہوئے کلاس میں داخل ہوئے تو طالب علم انہیں دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے اور انہوں نے تالیاں بھی بجائیں۔

اس موقع پر کلاس میں بیٹھے ایک لڑکے نے اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ کر کے عاطف اسلم کی کلاس میں سرپرائز انٹری کی اطلاع بھی دی۔

آخر میں کلاس میں بیٹھی ایک لڑکی نے گٹار بجایا جس کے ساتھ عاطف اسلم نے ٹیبل پر بیٹھ کر گانا گایا اور پھر طالبہ کی تعریف بھی کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …