google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت کے ساتھ مذاکرات: پیپلز پارٹی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان برہم - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

حکومت کے ساتھ مذاکرات: پیپلز پارٹی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان برہم

حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی اہم بیٹھک ہوئی، مسلسل وعدہ خلافی پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی نے اسپیکر اور حکومتی کمیٹی ارکان سے دو بار ملاقات کی ہے، پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس سے قبل مذاکراتی کمیٹی نے ایک بار پھر اپنے تحفظات رکھے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مسلسل وعدہ خلافی پر پی پی ارکان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے تحریری معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ متعدد بار یقین دہانیوں کے باوجود پاورشیئرنگ کے فارمولے پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب میں تقرریاں میرٹ پر ہو رہی ہیں، کسی جماعت کے مطالبے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پنجاب میں لیگی تقرریوں کو نظر انداز کر کے پی پی پی کی تقرریاں نہیں ہو سکتیں۔

ذرائع پی پی کے مطابق پیپلز پارٹی مذاکراتی کمیٹی سی ای سی اجلاس میں حکومتی معاہدوں پراب تک کی پیش رفت پربریف کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل :10پشاور زلمی کا ٹاس جیت کربائولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ایڈیشن کے آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور …