سندھ اسمبلی کا اجلاس آ ج صبح 11 بجے ہوگا جہاں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ کو وزیراعلی نامزد کیا گیا ہے جبکہ سید اویس شاہ کو اسپیکر سندھ اسمبلی اور نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ کی اپوزیشن جماعتیں اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گی جبکہ اپوزیشن اراکین حلف بھی نہیں اٹھائیں گے۔
اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے رات گئے ڈی آئی جی ساتھ آفس میں ملاقات کی۔
جس کے بعد کراچی ریڈ زون میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، آئندہ 30روز تک ساتھ زون میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
ڈی آئی جی ساتھ زون اسد رضا کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث سندھ اسمبلی پر جلوس، احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے، کسی بھی قسم کی شرپسندی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈی آئی جی ساتھ کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس میں ممبران کو روکنے کی کوشش پر کارروائی ہوگی،احتجاج یا کسی نقصان پر تمام ذمہ داری سیاسی رہنماں پر ہوگی، سیاسی جماعتیں عوام کی بھلائی کے لیے غیر قانونی روش ترک کریں۔انہوں نے کہا کہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے ۔