بدھ , جنوری 28 2026

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں پاکستانی کھلاڑی شاہین آفریدی، شاداب خان کو وڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے فل سالٹ بھی ساتھ ہیں۔

https://www.icc-cricket.com/tournaments/champions-trophy-2025/videos/it-s-all-on-the-line-the-championstrophy-is-coming-soon

ویڈیو میں مذکورہ تینوں کھلاڑی ایک جگہ جمع ہوکر ڈبلیو ڈبلیو ای (ریسلنگ) کی طرح کا اسٹائل دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں بھارتی کھلاڑی روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے آغاز پر شاہین اور شاداب کو ٹرافی کے خفیہ طریقے سے حصول کی جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مہنگائی اور شرح نمو پررپورٹ جاری

ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس نے پاکستان کے لیے اپنی تازہ معاشی پیشگوئیاں جاری …