google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملتان ٹیسٹ تیسرادن: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست - UrduLead
اتوار , جنوری 19 2025

ملتان ٹیسٹ تیسرادن: پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں 127 رنز سے شکست

ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا ،

میزبان ٹیم کو دوٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری ، ساجد خاں کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 127رنز سے شکست ، میچ کے تیسرے دن 17وکٹیں گریں

پاکستانی سپن بائولر ز نے بیس وکٹیں لیں جس میں ساجد خان نے ٩ وکٹیں جبکہ ابرار خان اور نعمان علی نے 5اور 6وکٹیں لیں

مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 137رنز جبکہ دوسری اننگز میں بھی 123رنز ہی بناسکی اور الیک اتھانزے نے 55رنز کی اننگز کھیلی

اس سے پہلے اکستان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 157 رنز پر ڈھیر ہوئی ، کپتان شان مسعود 52رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے ۔

ویسٹ انڈیز کے بائولر جومل وریکن نے پہلے ٹیسٹ میچ میںمجموعی طور پر 10وکیٹیں لیں ۔

پاکستان کے بلے بازجوکہ دوسری اننگز میں نمایاں رہے ان میں اوپنر محمدہریرہ نے 29جبکہ کامران غلام نے 27رنز بنائے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 109 رنز بنالیے تھے اور 202 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

آج سعود شکیل اور کامران غلام نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تاہم یہ پہلا سیشن قومی ٹیم کے لیے کچھ خاص نہ رہا اور 109 رنز پر پاکستان کی چوتھی، 113 رنز پر پانچویں اور 132 رنز پر چھٹی وکٹ گر گئی۔

سعود شکیل2، محمد رضوان 2 اور کامران غلام 27 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ٹیسٹ: دوسرا روز ختم، پاکستان کو 202 رنز کی برتری

اس سے قبل پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

ساجد خان اور نعمان علی نے مہمان ٹیم کی اننگز کو صرف 25 اعشاریہ 2 اوورز میں ہی سمیٹ دیا تھا۔ جبکہ پاکستان نے پہلی اننگ میں 230 رنز بنائے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پانڈا بانڈز: چینی سرمایہ کاروں سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر جمع

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے