بدھ , جنوری 28 2026

وادی زیارت میں برفباری، چمن میں موسلادھار بارش

بلوچستان کی وادی زیارت اور گردونواح میں برفباری، زیارت شہر میں اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے،

چمن اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی، این 50 پر کئی مقامات پر ٹریفک جام ہے۔

بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے لیے آمدورفت معطل ہے، شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔

ادھر کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں، شہری سوئٹر اور جیکٹس پہن کر موسم انجوائے کررہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

فیصل ٹاؤن کے خلاف مبینہ لینڈ فراڈ پر مقدمہ درج

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے ہاؤسنگ اسکیم “فیصل ٹاؤن” کی انتظامیہ کے خلاف …