جمعرات , جنوری 29 2026

ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز ہمارے لئے بہت اہم: شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود نے کہا ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز ہمارے لئے بہت اہم ہے،ٹیم کیلئے یہی سبق ہے کہ میچز کو جیت میں کس طرح تبدیل کرسکتے ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاہوم کنڈیشنز میں ٹیسٹ سیریز کی بہت اہمیت ہوتی ہے،ہرکسی کی کوشش ہوتی ہے،

اپنی بہترین پرفارمنس دے،ایک سال میں کئی بار ہم جیتنے کی پوزیشن میں آکر میچ ہارے۔

ویسٹ انڈیز کےکپتان کریگ بریتھ ویٹ نے کہاہماری تیاری اچھی رہی،پہلےاسلام آباد اور اب ملتان میں پریکٹس کی،

ملتان اور اسلام آباد کی کنڈیشنز ایک جیسی ہیں،ایڈجسٹ ہوگئے ہیں،یہ ٹیسٹ سیریز ہمارے لئے بہت اہم ہے،پراعتماد ہوں ٹیم میں شامل ہرکھلاڑی پرفارم کرے گا،

پاکستان کےتمام گیارہ کھلاڑیوں کی وکٹیں اہم ہیں،میچ جیتنے کیلئے20وکٹیں لینا پڑتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان انڈر-19کی نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

آئی سی سی مردوں کے انڈر-19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان انڈر-19 …