محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔
مشرقی پنجاب،کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے ۔تاہم پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔
تاہم صبح کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرشدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ڈی جی خان، اور گرد و نواح میں میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے،
تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش / ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 13، پاراچنار منفی 12،استور منفی 11، گوپس منفی 10، اسکردو ، منفی 09، کالام منفی 07 اور ہنزہ میں منفی 06 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔