پیر , اکتوبر 13 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی وفد کا نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 6 رکنی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 6 رکنی وفد میں براڈکاسٹرز اور ایونٹ مینجمنٹ اور کرکٹ آپریشنز کے اراکین شامل تھے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے وفد کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

آئی سی سی کے وفد نے تعمیر ہونے والی نئی عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا اور ترقیاتی کام بھی دیکھا۔

ذرائع کے مطابق وفد نے اب تک ہونے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، دورے کے دوران آئی سی سی نے ٹیموں کے ہوٹل کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …