google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپیئنز ٹرافی 2025: انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے آئی سی سی وفد پاکستان پہنچ گیا - UrduLead
ہفتہ , اپریل 19 2025

چیمپیئنز ٹرافی 2025: انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے آئی سی سی وفد پاکستان پہنچ گیا

آئی سی سی کا وفد دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گیا، وفد نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ اور چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے گا۔

وفد تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لے گا جبکہ وفد کے ارکان زیر تعمیر پانچ منزلہ عمارت کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کریں گے،

چیمپیئنز ٹرافی کی 19 فروری کو افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی۔

ایونٹ کا پہلا میچ اسی روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم ٹرافی کے تین میچز کی میزبانی کرے گا۔

ٹرافی سے قبل سہ فریقی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دو میچز طے ہیں، 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 14 فروری کو فائنل ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ

پاکستان نے قرض کی ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر چینی بینکوں کے ساتھ …