اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

نیلم منیر کے شوہر کی اننت امبانی کیساتھ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کی بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کو اننت امبانی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں سیلفی بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ نیلم منیر نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جو چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

شادی کی تصاویر میں عربی جبے میں ملبوس اداکارہ کے شوہر سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے تھے۔

اداکارہ کے شوہر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب سوشل میڈیا صارفین نے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی کرنا شروع کر دی تھیں۔

زیادہ تر صارفین کا کہنا تھا کہ نیلم منیر نے دبئی کے کسی کاروباری شخص کے ساتھ شادی کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …