google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عالمی بینک کا پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض - UrduLead
بدھ , جنوری 8 2025

عالمی بینک کا پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض

وزارتِ اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 14 جنوری کو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔

قرض کی منظوری کے بعد ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔

وزارتِ اقتصادی امور کے ذرائع نے کہا ہے کہ 10 سالہ قرض پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں کے حصول میں معاونت کریں گے۔

ان مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے