google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن: جنوبی افریقہ کے 4 وکٹ پر 316 رنز - UrduLead
منگل , جنوری 7 2025

دوسرے ٹیسٹ کا پہلا دن: جنوبی افریقہ کے 4 وکٹ پر 316 رنز

دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 80 اوورز کھیل کر 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں جاری ٹیسٹ میچ میں اوپنر ریان ریکلٹن 176 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

آج آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر کپتان ٹیمبا باووما تھے، جنہوں نے 106 رنز کی باری کھیلی، انہیں سلمان علی آغا نے رضوان کی مدد سے قابو کیا۔

جنوبی افریقہ نے ریان رکلٹن کی سنچری کی بدولت پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ ٰمیچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے

جبکہ ابتدائی اوورز میں پاکستانی بلے باز صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران پاؤں مڑنے سے زخمی ہوگئے جنہیں ایکسرے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 61 رنز پر گر گئی،

جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مرکرم 17 رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تیسرے نمبر پر آنے والے ویان مُلڈر بھی 5 رنز بنانے کے بعد 70 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے

جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے ٹرسٹن اسٹبز کھاتہ کھولے بغیر ہی آغا سلمان کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، پروٹیرز کے کپتان ٹیمبا باووما اور ریان رکلٹن سنچری بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

دریں اثنا، پاکستانی بلے باز صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن کے قریب پاؤں مڑنے کے باعث زخمی ہوگئے، شدید تکلیف کے باعث ایکسرے کے لیے انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

قبل ازیں، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو شامل کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران مغل، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ون ڈے سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کی خفت اٹھانے کے بعد جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذاکرات کسی ڈیل کے لیے نہیں عوام کے لیے کررہے ہیں: پی ٹی آئی

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے دوسرے دور میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے