google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا: عاقب جاوید - UrduLead
جمعرات , اپریل 17 2025

ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا: عاقب جاوید

پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اور مینجمنٹ میں ایک دم سے تبدیلی کا مقصد تھا کہ ٹیم جیت کی طرف جاسکے۔

انکا کہنا تھا کہ جس طرف کرکٹ ہو رہی ہے اس کےلیے ہمیں اپنا پلیئر پول بڑھانا پڑے گا، ایک کھلاڑی کو مسلسل بارہ ماہ نہیں کھیلا سکتے۔ ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنا پڑے گا۔

عبوری ہیڈکوچ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ہماری ہوم کنڈیشنز میں ہو رہی ہے، اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری طرف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم اسی کوشش میں تھے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر اچھی وکٹ تیار کر سکیں، ہم نے وہ پچز تیار کیں جو ہمارے اسپنرز کے کام آئیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ہم پچھلی کچھ سیریز دیکھیں تو ہم نے بطور ٹیم اچھا کھیلا لیکن ٹیم میں بہتری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک طرح کی کنڈیشنز میں نہیں کھیلا بلکہ مشکل کنڈیشنز میں کھیلے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادیہ حسین کا شوہر کے فراڈ میں ملوث ہونے سے انکار

پاکستان کی معروف سپر ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ …