google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نئے سال کی آمد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ - UrduLead
جمعہ , اپریل 11 2025

نئے سال کی آمد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

نئے سال کی آمد پر آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 56 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 فی لیٹر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10 آج افتتاحی تقریب: دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہورقلندرزمدمقابل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا میدان آج …