google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلوچستان: 2 سے 4 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان - UrduLead
پیر , جنوری 6 2025

بلوچستان: 2 سے 4 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان

بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج رات بلوچستان میں داخل ہونگی، جس کے باعث صوبے کے 18اضلاع میں دو سے چار جنوری تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو 6 جنوری تک ملک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ 

ان ہواؤں کے باعث یکم جنوری سے 4 جنوری کے دوران بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 18اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہر قسم کی صورتحال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو 2 سے 4 جنوری تک صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کے فالوآن کے بعد 208 رنز کا خسارہ ابھی باقی

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے