google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جماعت اسلامی کا ایف نائن پارک میں غزہ ملین مارچ - UrduLead
ہفتہ , جنوری 4 2025

جماعت اسلامی کا ایف نائن پارک میں غزہ ملین مارچ

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ کیسی پارٹیاں اور سیاستدان ہیں جو جیل سے نکلنے کیلئے امریکا کی مدد مانگتے ہیں۔ حکمران یہی دیکھتے رہے ہیں کہ کہیں ٹرمپ اور بائیڈن ناراض نہ ہوجائیں۔

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے۔ ہزاروں بچے بوڑھے اور خواتین سردی میں مر رہے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی، نیتن یاہو کھلی دہشت گردی کر رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے، غزہ کے 20 لاکھ لوگ کیمپوں میں پڑے ہیں۔ 46 ہزار شہید ہو چکے، 70 فیصد عورتیں اور بچے شہید ہوئے ہیں، اسرائیل لاکھوں ٹن بارود برسا کر بھی فلسطینیوں کی ایمان کی قوت نہیں توڑ سکا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا بلین ڈالرز کی امداد اسرائیل کو فراہم کر رہا ہے۔ چند ممالک کو چھوڑ کر کوئی فلسطین کی صورتحال پر نہیں بول رہا، نیتن یاہو نے کُھل کر گریٹر اسرائیل کی بات کرنا شروع کردی ہے، تمام مسلم ممالک نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی چھوٹ دے رکھی ہے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ قائداعظم نے واضح کہا کہ تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے، کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ اسرائیل کی ناجائز ریاست کو کسی صورت تسلیم کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کے ووٹوں سے نہیں آیا، فارم 47 سے مسلط کیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش بلوچستان کے شمالی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے