google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید سردی کی پیش گوئی - UrduLead
ہفتہ , جنوری 4 2025

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں شدید سردی کی پیش گوئی

شدید دھند کے باعث ایم 3،ایم 4اور ایم 5موٹروے ٹریفک کیلئے بند 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے،

پنجاب ، خیبر پختو نخوا کے زیادہ ترمیدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے سوموار کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے کہاہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد/ کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ بالائی اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

صبح اور رات کے اوقات میں صوابی، مردان، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردو نواح میں چند مقامات پرہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد اور صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

تاہم  سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم صبح /رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، خیر پور، مو ہنجو دارو اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

کشمیراور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی12، سکردومنفی11، گوپس منفی 10 ، گلگت منفی08، قلات،استور منفی 06 ،کوئٹہ ، بگروٹ منفی 05 ،دیر،کالام ،زیارت اور پشین میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شدید دھند کے باعث ملتان موٹروے ایم 3فیض پور سے درخانہ ،ایم 4پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تا عبدالحکیم انٹرچینج اورموٹروے ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔

ادھرایم 5 اور 3 کے بعد ایم 4 بھی بندکردی گئی،دھند کے راج کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ بندکردیاگیا،

ایم4 پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تا عبد الحکیم انٹرچینج تمام ٹریفک کیلئے بندکردی گئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برف باری اور بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش بلوچستان کے شمالی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے