google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 انڈڑ 19ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی ویمن ٹیم کا اعلان - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

انڈڑ 19ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان کی ویمن ٹیم کا اعلان

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کومل خان پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گی،16 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025ء تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی سکواڈ میں کومل خان (کپتان)، ضوفشاں ایاز (نائب کپتان)، علیسہ مختیار، اریشہ انصاری، فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہم انیس، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، مناہل، قرۃ العین، راویل فرحان، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین پر مشتمل ہے،

نان ٹریولنگ ریزرو میں فضا فیاض، لائبہ ناصر، مناہل جاوید، روزینہ اکرم اور ثانیہ رشید شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم 31 دسمبر سے 9 جنوری تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ میں حصہ لے گی جس کے بعد ٹیم 10 جنوری کو دبئی کے راستے ملائیشیا روانہ ہو گی،

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق 4 گروپس ہیں، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان کو گروپ بی میں انگلینڈ، آئر لینڈ اور امریکہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی، اس کا 20 جنوری کو انگلینڈ سے مقابلہ ہو گا جبکہ پاکستان کا آخری گروپ میچ 22 جنوری کو آئر لینڈ کے خلاف ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سونم باجوہ کی بھی سجل علی کو عید مبارک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو …