منگل , اکتوبر 14 2025

بیرسٹر علی ظفر کی حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط کی تصدیق کردی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت سے بات چیت کیلئے شرائط رکھی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پہلی شرط ڈی چوک واقعے پرکمیٹی کی تشکیل ہے اور دوسری شرط قید کارکنوں کی رہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپشن دے کر دروازے کھولے ہیں۔ حکومت بات چیت نہیں کرنا چاہتی تو اس کی مرضی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہم نے حکومت سےمذاکرات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، اب مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

ابہوں نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح وفاقی وزرا ہماری مذاکرات کی پیشکش کا مزاق اڑا رہے ہیں اس کے نتائج اچھے نہیں نکلیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمندری کیبل کی مرمت سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی کیبل کی مرمت کا کام آج صبح …