منگل , دسمبر 2 2025

اپوزیشن اتحاد کا ہنگامی اجلاس 3 بجے طلب

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن اتحاد کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے اسلام آباد میں ہو گا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے تمام جماعتوں کو اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی مرکزی قیادت کو اجلاس میں شرکت کا کہا گیا ہے۔

اجلاس میں محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس شریک ہوں گے۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل اور بی این پی مینگل کی قیادت شریک ہو گی۔

اس کے علاوہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اجلاس میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب بھی شریک ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب ٹریفک پولیس کے ایک دن میں 63 ہزار چالان

پنجاب ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں 63 ہزار 970 گاڑیوں …