پاکستان میں ہنگری کی ایکسپلوریشن کمپنی ایم او ایل کی طرف سے پاکستان میں اپنے کامیاب آپریشن کے 25سال کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد ۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے تجارت، جام کمال خان، تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں کام کرنے والی ہنگری کی ایکسپلوریشن کمپنی ایم او ایل کی طرف سے پاکستان میں اپنے کامیاب آپریشن کے 25سال کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں اعلیٰ نجی سرکاری حکام کے علاوہ ملک میں تیل ،گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر برائے تجارت، جام کمال خان، تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
اس دوران شرکاء کی طرف سے پاکستان میں تیل اور گیس کے کامیاب آپریشن اور کمپنی کی سماجی خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے ایم او ایل پاکستان کی جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال اسکے معیار کی بھرپور تعریف کی