google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اہم شخصیات کے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اہم شخصیات کے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات

ملک بھر میں واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات، اہم شخصیات بھی نشانہ بن گئیں، کراچی میں 50شہریوں نے شکایات درج کروادیں، جسٹس (ر) وجیہ الدین اور سابق سی پی ایل سی چیف احمد چنائے بھی شامل،

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز نے بتایا ہے کہ مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث ملزمان سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹورتے ہیں

 ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شہری کسی کو اپنا رجسٹریشن کوڈ نہ دیں، ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن فعال کریں، غیر ضروری لنک نہ کھولیں۔

 ایم ایم ایف ڈی) کے بانی اسد بیگ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ ہیک کرنا کوئی بڑی سائنس نہیں ہے۔اگر آپ کے او ٹی پیز کسی کو مل جاتے ہیں اور کسی طرح سے وہ آپکے فون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو سکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صارفین کے واٹس ایپ ہیک ہونے کی تواتر سے شکایات سامنے آئی ہیں۔ 

ملک میں گذشتہ چند ماہ کے دوران متعدد صارفین نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کی ہیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی 50 کے قریب شہریوں نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایات کی ہیں۔ 

شہریوں کے علاوہ اہم سماجی شخصیات کا واٹس ایپ بھی ہیک کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے سابق سینئر جج جسٹس وجیہ الدین احمد ، سی پی ایل سی کے سابق چیف احمد چنائے سمیت متعدد اہم شخصیات کے بھی گذشتہ دنوں واٹس ایپ ہیک کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل عامر نواز کا کہنا ہے کہ سائبر کرائم سرکل کراچی میں بھی اس حوالے سے متعدد شکایات رپورٹ ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فنانشل فراڈز میں ملوث ملزمان ہی یہ کام کر رہے ہیں۔زیادہ تر ملزمان جنوبی پنجاب میں بیٹھ کر فنانشل فراڈز کر رہے ہیں اور شہریوں سے پیسے مانگتے ہیں۔

ملزمان فون کی رابطہ لسٹ میں شامل افراد کو میسج کر کے پیسے مانگتے ہیں اور سادہ لوح شہری ان کو پیسے بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے شہریوں کے واٹس ایپ ہم نے ریٹریوو ( بحال) کر کے دئیے ہیں۔اس حوالے سے سائبر کرائم سرکل ملتان سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور ان شکایات پر ہم کام کر رہے ہیں۔

سائبر کرائم حکام کے مطابق کسی کو بھی اپنا 6 نمبر والا رجسٹریشن کوڈ جو کہ ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے آتا ہے شئیر نہ کریں، ٹو اسٹیپ ویری فیکیشن کو فعال کریں ،صرف اپنے جاننے والوں کو اپنی پروفائل فوٹو کو دیکھنے کی اجازت دیں،

اگر کوئی آپ کا جاننے والا آپ سے پیسے طلب کرتا ہے تو کال کر کے اس سے تصدیق کریں اور کوئی بھی غیر ضروری اور غیر محفوظ لنک کو اوپن نہ کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے