اتوار , دسمبر 7 2025

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،

سیاحتی مقام ناران، کاغان، شوگران، وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،

استور اور مری میں بھی برف باری جاری ہے۔

کاغان ویلی، ناران اور شوگران میں برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے،

ترجمان کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناران بازار میں ایک انچ تک برف پڑچکی ہے۔

آزاد کشمیر اٹھ مقام کے بالائی علاقوں جاگراں، لوات بالا، اڑنگ کیل، گریس، شونٹر میں برف باری جب کہ زیریں علاقوں میں بارش جاری ہے۔ 

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برف باری سے موسم سرد ہے، ملکہ کوہسار مری میں بھی بارش اور برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان میں خشک سالی کی شدت برقرار، متعدد اضلاع کیلئے ’خشک سالی ایڈوائزری‘ جاری

پاکستان کے مغربی اور جنوب مغربی بلوچستان میں بارشوں کی کمی مزید بڑھ گئی ہے، …