پیر , ستمبر 14 2026
بریکنگ نیوز

انڈر-19 ایشیاکپ: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

انڈر-19 ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں فتح سمیٹ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔

گروپ مقابلوں میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت سمیت متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جاپان کو شکست دی تھی۔

سعد بیگ کی کپتانی میں قومی ٹیم ابتک ناقابلِ شکست ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …