google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپے کی اسمگلنگ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ 396 ارب روپے کی اسمگلنگ

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سالانہ396ارب روپےکی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے-

ملک میں اسمگلنگ کامجموعی حجم 750 ارب روپے ہے جس میں سب سے زیادہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ہے-

دیگر اشیاء میں تمباکو ‘ٹائرز‘ فیبرک ‘ وہیکلز ‘ چائے ‘ آٹو پارٹس ‘ بیٹل نٹس اور موبائل فون شامل ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اجلاس میں ہدایت کی ہے کہ پیٹرول کی اسمگلنگ کے خلاف مزید سخت کاروائی کی جائے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ اسمگل شدہ ایندھن کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی وجہ سےپاکستان کی پیٹرولیم کی فروخت نومبر 2024 میں 25 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو ایک اعشاریہ 58 ملین ٹن تک رہی جو گزشتہ سال ایک اعشاریہ 37ملین ٹن تھی ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اعشاریہ 58ملین ٹن پیٹرولیم کی مالیت تقریباً500ارب روپے بنتی ہے ۔

حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کے اسمگلنگ کےخلاف بڑے کریک ڈاون کی تیاری کرتے ہوئےملک بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے- 

پیٹرولیم سے متعلق قوانین میں ترامیم کی تجاویز دے دی گئیں ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے