google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شادی کے بعد ماں کا پیچھا نہ چھوڑنے پر لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں: اسما عباس - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

شادی کے بعد ماں کا پیچھا نہ چھوڑنے پر لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں: اسما عباس

سینیئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے شادی کے بعد بھی جن لڑکیوں کا پیچھا ان کے والدین اور خصوصی طور پر ماں نہیں چھوڑتی تو وہ لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں۔

اسما عباس کو وائرل ویڈیو میں خصوصی طور پر ماؤں کو پیغام دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

وائرل مختصر ویڈیو میں اسما عباس کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی طور پر ماؤں اور ان کی شادی شدہ بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کا پیچھا چھوڑ دیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کرکے دوسرے گھر چلی جانے والی بیٹیوں کو سمجھنا چاہیے کہ سسرال کی ہر بات اپنی والدہ کو نہیں بتانی ہوتی۔

ان کے مطابق شادی کرکے دوسرے گھر آنے والی بیٹیاں ہر وقت اپنی ماں سے فون پر رابطے میں رہتی ہیں، انہیں بتاتی رہتی ہیں کہ ان کے سسرال میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لازمی نہیں ہے کہ ماں کو اپنے سسرال کی ہر بات بتائی جائے، اس سے مسئلے بڑھتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد والدین کو خصوصی طور پر بیٹی کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ اب اپنی شادی چلانے کی کوشش کرے، انہیں واضح پیغام دیں کہ آپ جانیں اور آپ کا گھر جانے۔

اسما عباس کے مطابق والدین کو اپنی شادی شدہ بیٹی کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ جب بھی ان کے گھر آئیں تو ہنستی ہوئی آئیں، کبھی روتی ہوئی گھر نہ آئیں۔

سینیئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر خاتون کو اپنی شادی کو چلانے کی کوشش کرنی چاہیے، سسرال مشکل ہوتا ہے، خاتون نئے گھر اور ماحول میں آتی ہیں، وہ نئے لوگوں سے ملتی ہیں، جن کے مختلف مزاج ہوتے ہیں، اس لیے لڑکیوں کو اس حساب سے چلنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ماؤں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت حال میں اگر وہ اپنی بیٹیوں کو یہ سبق دیں گی کہ وہ برداشت نہ کریں، وہ بھی آگے سے جواب دیں تو معاملہ خراب ہوگا۔

اسما عباس کا کہنا تھا کہ ماؤں کو ایسا نہیں کرنا اور کہنا چاہیے اور نہ ہی بیٹیوں کو ایسا کرنا چاہیے، کیوں کہ اس سے بربادی ہی ہوگی، کام خراب ہوگا۔

انہوں نے شادی شدہ خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ روزانہ اپنی والدہ کے گھر بھی نہ جائیں، البتہ شادی کے ابتدائی دنوں میں وہ زیادہ جا سکتی ہیں اور والدہ بھی ان کے پاس جا سکتی ہیں لیکن بعد میں یہ سلسلہ بتدریج کم کردینا چاہیے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے