google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہاکی جونیئر ایشیا کپ: پاکستان کی بنگلادیش کو 0-6 سے شکست - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ہاکی جونیئر ایشیا کپ: پاکستان کی بنگلادیش کو 0-6 سے شکست

ہاکی جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔

قومی ٹیم نے اپنے دوسرے گروپ میچ میں بنگلادیش کو 0-6 سے شکست دے دی۔

پاکستان کے سفیان خان نے تین گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ محمد عماد، رانا ولید اور ذکریا حیات نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

سفیان نے 23ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی جبکہ چند لمحوں بعد عماد نے اسکور 0-2 کردیا۔

32ویں اور 43ویں منٹ میں سفیان نے یکے بعد دیگرے دو گول داغے اور برتری کو مزید بڑھاتے ہوئے 0-4 کی لیڈ لے لی۔ 

رانا ولید نے میچ کے 51ویں منٹ میں گول کیا جبکہ ذکریا نے 60ویں منٹ میں گول کرکے اسکور 0-6 کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں چین کو 2-7 سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 30 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے