ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

نیوز کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران شرپسندوں کے حملے میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھاکہ پاکستان خونریزی،افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا، پرتشددکارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پرتشددکارروائیوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحمل کا مظاہرہ کیا،پوری قوم رینجرز اور پولیس کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گوگل کا نیا موسمیاتی اے آئی ماڈل “ویدر نیکسٹ تھری” متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے موسم کی پیش گوئی کے لیے جدید مصنوعی ذہانت کا نظام …